پٹرول سستا نہیں ہوگا تو معیشت تباہ ہوجائے گی:حافظ نعیم الرحمان

پرامن مزاحمت نے لوگوں کو اپنے گرد جمع کرلیا،ہم نے تیاری کے ساتھ لیوی کے خاتمے کی تجاویز دیں
 یہ جھوٹ ہے  آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے میں لیوی لگانا طے کیا گیا:امیر جماعت اسلامی کی پریس کانفرنس
اسلام آباد (آئی این پی )امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا   ہم نے اپنی جدوجہد کو روکا نہیں،پیٹرول سستا نہیں ہوگا تو معیشت  تباہ ہوجائے گی۔ امیرجماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان  نے  اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا جماعت اسلامی لیوی کے خاتمے کے لیے دوماہ سے زائدعرصے سے جدوجہد کررہی ہے،لیوی کا پیٹرول کی قیمت سے کوئی تعلق نہیں،پیٹرول مہنگا ہونے کی وجہ سے ہر چیز مہنگی ہو جاتی ہے، پیٹرول سستا نہیں ہوگا تو معیشت  تباہ ہوجائے گی، جماعت اسلامی نے سنجیدہ طریقے سے اس معاملے کواٹھایا ہے، ہم نے اپنی جدوجہد کو روکا نہیں  ، لیوی جس کے بارے میں کسی کو علم نہیں تھا اب بچے بچے کو معلوم ہو چکا،پرامن مزاحمت نے لوگوں کو اپنے گرد جمع کرلیا،ہم نے تیاری کے ساتھ حکومت کو لیوی کے خاتمے کی تجاویز دیں،ہماری تجاویز کا ان کے  پاس کوئی جواب نہیں،یہ جھوٹ بات ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے میں لیوی لگانا طے کیا گیا