آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے سیمی فائنلز کے حوالے سے اہم فیصلہ سامنے آیا ہے۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے وضاحت کی ہے کہ اگر سری لنکا سیمی فائنل میں جگہ بناتا ہے تو وہ مخصوص حالات میں اپنے ہوم گراؤنڈ پر میچ کھیل سکتا ہے۔سیمی فائنل 1 کے مقام کا فیصلہ ٹیموں کی کوالیفکیشن پر منحصر ہوگا۔اگر پاکستان سیمی فائنل میں پہنچتا ہے تو وہ 4 مارچ کو کولمبو کے آر پریماڈاسہ اسٹیڈیم میں میچ کھیلے گا۔اگر پاکستان کوالیفائی نہ کرے اور سری لنکا سیمی فائنل میں پہنچے اور بھارت کے علاوہ کسی اور ٹیم سے مقابلہ کرے، تو وہ بھی کولمبو میں ہوگا۔اگر دونوں ٹیمیں یعنی پاکستان اور سری لنکا سیمی فائنل میں جگہ نہ بنا سکیں، تو ایک میچ کولکتہ میں اور دوسرا ممبئی میں کھیلا جائے گا۔
اگر بھارت سیمی فائنل میں پہنچتا ہے، تو وہ ممبئی میں ہوگا، مگر اگر اس کا مقابلہ پاکستان سے ہوتا ہے، تو میچ کولمبو منتقل کیا جائے گا۔یاد رہے کہ سری لنکا اور پاکستان سپر ایٹ گروپ 2 میں شامل ہیں، اس لیے ان کے درمیان سیمی فائنل ممکن نہیں ہے۔یہ اعلان نومبر میں جاری شیڈول کی وضاحت یا تبدیلی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔