ہمیشہ کاشتکاروں کی فلاح و بہبود پر توجہ مرکوزکی:مریم نواز شریف

وزیرِ اعلیٰ نے سی ایم گرین ٹریکٹر پروگرام فیز 3 کا افتتاح کر دیا، قرعہ اندازی میں کامیاب کاشتکاروں کو مبارکباد دی،گرین ٹریکٹر اسکیم آنے سے زرعی لینڈ سکیپ بدل رہا ہے
 سی ایم گرین ٹریکٹراسکیم کے 2 فیز مکمل ہو چکے ہیں جن میں21 ہزار ٹریکٹر دیے جا چکے ہیں۔حکومت کاشتکاروں کے مسائل حل کرنے کیلئے ہروقت کوشاں ہے:وزیرِ اعلیٰ پنجاب
لاہور( سپشل رپورٹر)وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سی ایم گرین ٹریکٹر پروگرام فیز 3 کا افتتاح کر دیا۔اس موقعے پر وزیرِ اعلیٰ مریم نواز نے قرعہ اندازی میں کامیاب کاشتکاروں کو مبارکباد دی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نے کہا ہے کہ گرین ٹریکٹر اسکیم آنے سے زرعی لینڈ اسکیپ بدل رہا ہے۔گندم اگاو انعامی اسکیم، وزیرِ اعلیٰ پنجاب کی کامیاب کاشتکاروں کو مفت ٹریکٹر کی مبارکباد،مریم نواز نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن نے ہمیشہ کاشتکاروں کی فلاح و بہبود پر توجہ مرکوزکی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ زراعت پنجاب نے کہا کہ سی ایم گرین ٹریکٹراسکیم کے 2 فیز مکمل ہو چکے ہیں جن میں21 ہزار ٹریکٹر دیے جا چکے ہیں۔