سعودی عرب کا غیر ملکی ملازمین کیلئے رضاکارانہ پنشن اور بچت پروگرام

 جدہ(آئی این پی ) سعودی عرب ایک نئے رضاکارانہ پنشن اور بچت پروگرام کا اعلان کرنے کی تیاری کر رہا ہے جو سعودی اور غیر ملکی کارکنوں کے لیے ہوگا۔ سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ پروگرام گھریلو بچت کو بڑھانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے اور توقع ہے کہ اس سے کارکنان کی بیرون ملک ترسیلات زر کو روکنے میں مدد ملے گی۔ عوامی پنشن اور بچت پروگرام کی جلد ہی نقاب کشائی متوقع ہے۔