وین کی ٹکر، رکشہ سوار 5 مسافر زخمی

شیخوپورہ(خصوصی رپورٹ)فیروزوالا کے علاقہ لاہور روڈ گلفشاں ٹائون کے قریب تیزرفتار پک اپ وین کی ٹکر سے رکشہ میںسوار 5 مسافر زخمی ہوگئے ،جنہیں ریسکیو ٹیم نے قریبی ہسپتال منتقل کردیا۔زخمیوں میں 30سالہ عمیرہ فیصل،29سالہ کشور،26سالہ ذیشان ،17سالہ عائشہ اور 40سالہ فریحہ شبیرشامل ہیں۔