کراچی:ساحل کیساتھ 60 ارب کی زمین سے قبضہ چھڑالیا گیا

آپریشن یونس آباد کے علاقے میں کیا گیا‘ 7 ایکڑ زمین پر قائم غیر قانونی مکانات مسمار 
 کراچی(آئی این پی ) ساحل سمندر کے ساتھ کراچی  پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی )نے 7 ایکڑ زمین سے قبضہ چھڑا لیا۔کے پی ٹی اعلامیے کے مطابق آپریشن یونس آباد کے علاقے میں کیا گیا ہے جس کے بعد 7 ایکڑ زمین پر قائم غیر قانونی مکانات مسمار کردئیے گئے۔ کے پی ٹی کا کہناہے کہ محض 15 دن میں 60 ارب روپے کی 80 ایکڑ زمین واگزار کروائی گئی ہے۔دوسری طرف قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین قادر پٹیل  نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ماہی گیروں کی پرانی بستیوں پر آپریشن ٹھیک نہیں ہے، لوگوں کو بے گھر کیے جانے کے سخت مخالف ہیں۔