صومالیہ( آن لائن )صومالیہ کے ساحل کے قریب ایک لیکویفائیڈ نیچرل گیس ٹینکر پر قزاقوں نے قبضہ کرنے کی کوشش کی، تاہم جہاز نے رفتار بڑھا کر خود کو محفوظ بنایا۔ بحری تحفظ کے ذرائع نے بتایا کہ یہ واقعہ قزاقی کے حالیہ رجحانات میں ایک مزید شدت اختیار کرنے والا واقعہ ہے، کیونکہ پچھلے کئی سالوں میں اس علاقے میں نسبتاً سکون رہا تھا