وقت بدل جائے گا، آج آپ کے پاس طاقت ہے، معلوم نہیں کل رہے یا نہیں:‘ سینیٹر جے یو آئی
اسلام آباد (آئی این پی)جے یو آئی کے سینیٹر کامران مرتضی کا کہنا ہے وقت بدل جائے گا، آج آپ کے پاس طاقت ہے، معلوم نہیں کل رہے گی یا نہیں۔ ایک ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا وقت گزر گیا، وہ بھی ڈیزل ڈیزل کہتے تھے۔کامران مرتضی کا کہنا ہے کہ پہلے آپ کو مولانا کی ضرورت تھی، ہمارا کیا وزن رہ جاتا اگر ہم پارلیمان میں ایک بات کرتے اور باہر دوسرا موقف اپناتے۔انہوں نے کہا کہ اگر ایک موقف اپناتے اور انڈر دی ٹیبل حصہ لے لیتے تو پھر ہمارا وزن کیا رہ جاتا؟ آپ اپنا ذہن استعمال کریں کہ کون سچ بول رہا ہے کون جھوٹ بول رہا ہے۔