شکاگو کنگزمین نے پاکستان شاہینز کو 69 رنز سے شکست دے دی

شکاگو کنگزمین نے پاکستان شاہینز کو 69 رنز سے شکست دے دی

ڈارون میں جاری ٹاپ اینڈ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے 17ویں میچ میں شکاگو کنگزمین نے پاکستان شاہینز کو 69 رنز سے شکست دے کر ایونٹ میں اپنی پوزیشن مزید مستحکم کرلی۔

میچ میں پاکستان شاہینز نے ٹاس جیت کر شکاگو کنگزمین کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ شکاگو کنگزمین کے اوپنرز نے جارحانہ انداز اپنایا اور ملند کمار کی 74 رنز کی شاندار اننگز اور تاجندر سنگھ کی 58 رنز کی نصف سنچری کی بدولت ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 206 رنز اسکور کیے۔پاکستان شاہینز کے باؤلرز بیٹنگ لائن پر قابو پانے میں ناکام رہے۔ محمد وسیم نے دو وکٹیں حاصل کیں، جبکہ سعد مسعود اور شاہد عزیز نے ایک ایک وکٹ اپنے نام کی۔ہدف کے تعاقب میں پاکستان شاہینز کی بیٹنگ لائن متاثر کن کارکردگی نہ دکھا سکی اور ٹیم مقررہ اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر صرف 137 رنز بنا سکی۔

یاسر خان 38 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے، جبکہ کپتان عرفان خان اور شاہد عزیز نے 24،24 رنز کی اننگز کھیلی۔شکاگو کنگزمین کے گیندبازوں نے عمدہ کارکردگی دکھائی۔ اسکاٹ کگلجین نے تین وکٹیں حاصل کیں، احسان عادل نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ غلام مدثر، حسان خان اور عمر خان نے ایک ایک وکٹ لی۔شکست کے بعد پوائنٹس ٹیبل پر پاکستان شاہینز کی ٹیم چار پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن پر موجود ہے۔