بھارتی شخص نے باپ کو ہتھوڑے سے ہلاک کر دیا

نیویارک(نیٹ نیوز)امریکہ میں 28 سالہ بھارتی نڑاد نوجوان نے اپنے 67 سالہ والد کو ہتھوڑے مار کر قتل کردیا۔ ملزم ابھیجیت پٹیل پر فرسٹ ڈگری قتل کا مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق واقعہ 29 نومبر کو پیش آیا جب مقتول انوپم پٹیل کی اہلیہ آفس میں جبکہ باپ بیٹا گھر پر موجود تھے۔ انوپم پٹیل ذیابیطس کا مریض تھا اور اس کی شوگر مانیٹرنگ اہلیہ کے موبائل فون سے منسلک تھی۔ معمول کے مطابق صبح آٹھ بجے شوگر لیول سے متعلق فون کال نہ آنے اور شوگر لیول میں کمی دیکھ کر اہلیہ پریشان ہو کر گھر پہنچیں تو بیٹے کو گیراج میں پایا۔ بیٹے نے والدہ کو دیکھتے ہی بتایا کہ اس نے والد کا بہت اچھا خیال رکھا وہ جا کر دیکھ لیں، کمرے میں پہنچنے پر انوپم پٹیل کی خون میں لت پت لاش بستر پر پڑی تھی۔ ابھیجیت پٹیل کی والدہ نے پولیس اور امدادی ٹیم کو کال کر کے اطلاع دی، پولیس کے مطابق ابھیجیت پٹیل نے خود کو فوراً پولیس کے حوالے کر دیا جبکہ جائے وقوعہ سے ہتھوڑا بھی برآمد کر لیا۔