2 کی سالانہ انکریمنٹ روکی گئی ،5 اساتذہ کو وارننگ، 8 کو معافی
لاہور(کرائم رپورٹر)ڈی ای او ایلیمنٹری میل لاہور کی 7 ماہ کی کارکردگی رپورٹ سامنے آ گئی۔25 غیر حاضر اساتذہ کو نوکری سے فارغ کرنے کے آرڈر جاری کئے۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن ایلیمنٹری محمد امتیاز اعوان کا کہنا ہے کہ سرکاری سکولوں کا معیار بنانے کے لئے کارکردگی دکھانا ہو گی۔4 اساتذہ کو جرمانے، 2 کی سالانہ انکریمنٹ روکی گئی ،5 اساتذہ کو وارننگ، 8 کو معافی دی گئی ،نوکری سے فارغ ہو نے والوں میں عامر عباس، ریحان احمد، سمرین اختر ،محمد عمر، سحر بشیر، محبوب الحسن، محمد فاروق خان، احمد یوسف، محمد یونس، نجم الحسن و دیگر شامل ہیں ،اظہر محمود، سعدیہ طارق، مہوش سلیم کو جرمانے،سیدہ سعدیہ زینب، حافظہ یاسمین، خضر حیات، محسن سعید و دیگر کو معافی دے دی گئی۔