ندا ڈار کا پالتو کتا ’بو‘ گوجرانوالہ میں چوری، پولیس کی تلاش جاری

ندا ڈار کا پالتو کتا ’بو‘ گوجرانوالہ میں چوری، پولیس کی تلاش جاری

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان ندا ڈار کا پالتو کتا ’بو‘ گوجرانوالہ میں چوری ہو گیا ہے۔

 پولیس نے مقدمہ درج کر کے کتے کی تلاش شروع کر دی ہے۔ندا ڈار کا کہنا ہے کہ نامعلوم چور ان کے گھر کے باہر سے کتے کو اٹھا کر لے گئے۔ انہوں نے پولیس کو مطلع کیا اور پالتو کتے کی چوری کے حوالے سے ایف آئی آر درج کروائی گئی۔کچھ روز قبل ندا ڈار نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے کتے کے ہمراہ تصویر شیئر کی تھی، جس میں انہوں نے لکھا تھا کہ اپنے دوست بو کے ساتھ خوبصورت وقت گزارا۔ ندا ڈار نے مزید کہا کہ کتے صرف پالتو جانور نہیں بلکہ خاندان کا حصہ ہیں، اور ان کی غیر مشروط محبت اور وفاداری زندگی کو روشن بنا دیتی ہے۔پولیس اب مختلف مقامات پر کتے کی تلاش کر رہی ہے اور عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ اگر کسی نے کتے کو دیکھا یا معلومات ہوں تو فوری اطلاع دی جائے۔