بھائی کی تیمارداری کے لیے آنے 14 سالہ لڑکا حسین لاپتہ

لاہور(کرائم رپورٹر)میو ہسپتال سے نارووال سے اپنے بھائی کی تیمارداری کے لیے آنے والا 14 سالہ لڑکا حسین لاپتہ ہوگیا، جس کی اطلاع ملتے ہی گوالمنڈی پولیس نے فوری کارروائی شروع کر دی۔ایس پی سٹی عاطف امیر کے مطابق گوالمنڈی پولیس نے سی سی ٹی وی کیمروں، ہیومن ریسورس اور دیگر ذرائع کی مدد سے بچے کی تلاش کے لیے فوری اقدامات کیے۔ گوالمنڈی ہسپتال پولیس کی کاوشیں رنگ لائیں اور سب انسپکٹر نصیر احمد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ چند گھنٹوں کے اندر لاپتہ بچے حسین کو بحفاظت تلاش کرکے والدین کے حوالے کر دیابچے کے بحفاظت ملنے پر والد نے لاہور پولیس کا شکریہ ادا کیا۔ ایس پی سٹی عاطف امیر کا کہنا تھا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اور بروقت مدد فراہم کرنا لاہور پولیس کی اولین ذمہ داری ہے