بہاماس میں 300 برس قبل حقیقی پائریٹس آف دی کیریبیئن کے حملے میں جہاز ڈوبا تھا
لندن(آئی این پی )برطانوی غوطہ خوروں نے بہاماس سے 300 برس قبل حقیقی پائریٹس آف دی کیریبیئن کے حملے کے نتیجے میں ڈوبنے والے جہازوں کے ملبے دریافت کر لئے۔ غیرملکی میڈیارپورٹس کے مطابق یہ جہاز خطرناک قزاقوں بلیک بیئرڈ اور کیلیکو جیک ریکھم (جنہوں نے 1690 کی دہائی سے 1720 کی دہائی تک سمندروں پر راج کیا )کے حملے کی وجہ سے غرق ہوئے تھے۔ اپنی نوعیت کی پہلی تلاش میں بہاماس بے کی تہہ سے جہاز کی چھ ناقابلِ یقین باقیات سامنے آئیں۔