53ہزار ریگولر ،769 انٹرنیشنل ڈرائیونگ پرمٹ کی تجدید کی گئی۔
لاہور(کرائم رپورٹر) اپریل کی ڈرائیونگ لائسنس کارکردگی کی رپورٹ جاری کردی گئی،صوبہ بھر میں ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا کا سلسلہ جاری ہے۔ترجمان کے مطابق 7لاکھ 29 ہزار سے زائد شہریوں نے سہولیات سے استفادہ کیا، گزشتہ ماہ 2 لاکھ 45ہزار سے زائد شہریوں نے لرننگ ڈرائیونگ لائسنس بنوائے،1 لاکھ 60 شہریوں نے لرننگ پرمٹ کی تجدید کر ائی ،2لاکھ 63 ہزار سے زائد شہریوں نیریگولر ڈرائیونگ لائسنس بنوائے۔53ہزار ریگولر ،769 انٹرنیشنل ڈرائیونگ پرمٹ کی تجدید کی گئی۔