ایران میں خواتین کو موٹر سائیکل چلانے کی اجازت، لائسنس کا عمل بھی شروع

ایران میں خواتین کو موٹر سائیکل چلانے کی اجازت، لائسنس کا عمل بھی شروع

ایران میں خواتین کو باضابطہ طور پر موٹر سائیکل چلانے کی اجازت دے دی گئی ہے، جس کے بعد وہ موٹر سائیکل لائسنس حاصل کر سکیں گی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اس فیصلے سے موٹر سائیکل کے حوالے سے برسوں سے جاری قانونی ابہام ختم ہو گیا ہے۔ قبل ازیں قانون میں خواتین کے موٹر سائیکل یا اسکوٹر چلانے پر واضح پابندی موجود نہیں تھی، تاہم عملی طور پر حکام خواتین کو لائسنس جاری کرنے سے انکار کرتے رہے۔ اس خلا کے باعث حادثات کی صورت میں خواتین کو قانونی طور پر ذمہ دار ٹھہرایا جاتا رہا۔

ایران کے نائب صدر محمد رضا عارف نے گزشتہ روز ایک قرارداد پر دستخط کیے، جس کا مقصد ٹریفک قوانین کو واضح کرنا ہے۔ یہ قرارداد ایرانی کابینہ سے گزشتہ ماہ کے آخر میں منظور کی گئی تھی۔قرارداد کے تحت ٹریفک پولیس پابند ہوگی کہ وہ خواتین درخواست گزاروں کو عملی تربیت فراہم کرے، پولیس کی براہ راست نگرانی میں امتحان لے، اور انہیں موٹر سائیکل ڈرائیونگ لائسنس جاری کرے۔