ایف بی آر کو مزید ٹیکس لگانے کی ضرورت نہیں : چیئرمین

 ایف بی آر کو تمام اداروں کا تعاون حاصل ہے، موثر اقدامات کے باعث ٹیکس وصولیوں میں اضافہ ہوا
 وفاق سے 15فیصد اور صوبوں سے 3 فیصد ریونیو اکٹھاکرنا ہے:راشد لنگڑیال کی پریس کانفرنس
اسلام آباد(آئی این پی) چیئرمین ایف بی آر راشد لنگڑیال کا کہنا ہے کہ ایف بی آر کو مزید ٹیکس لگانے کی ضرورت نہیں ہے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین ایف بی آر نے کہاکہ ٹیکس سے متعلق بجٹ میں منظور ہونے والے اقدامات پر عمل پیرا ہیں اور ایف بی آر کو مزید ٹیکس لگانے کی ضرورت نہیں ہے۔انہوں نے کہا  ایف بی آر کو تمام اداروں کا تعاون حاصل ہے، موثر اقدامات کے باعث ٹیکس وصولیوں میں اضافہ ہوا ہے ، ٹیکس اصلاحات میں وقت درکار ہوتا ہے۔چیئرمین ایف بی آر کا کہنا تھا  وفاق سے 15فیصد اور صوبوں سے 3 فیصد ریونیو اکٹھاکرنا ہے، ریونیو کیلیے صوبوں کے اوپر اتنا دبا ئونہیں جتنا وفاق پر ہے