بشری بی بی دانتوں کا معائنہ کرانے کے بعد دوبارہ پشاور چلی گئیں

 لاہور(آئی این پی ) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ اور سابق خاتون اول بشری بی بی چند روز لاہور میں قیام کے بعد پشاور روانہ ہوگئیں۔بشری بی بی نے لاہور میں اپنا دانتوں کا چیک اپ کروایا جس کے بعد پشاور روانہ ہوگئیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بشری بی بی کے دانتوں میں انفیکشن ہوگیا ہے جس کا انہوں نے معائنہ کروایا۔ انہیں مسوڑھوں کے درد کی بھی شکایت ہے اور دورانِ قید بھی انھیں درد کی شکایت رہتی تھی۔بشری بی بی نے زمان پارک میں قیام کے دوران کسی پارٹی رہنما سے ملاقات یا کوئی سیاسی میٹنگ بھی نہیں کی