وزیراعلی کے پی کا خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں صحت کارڈ کی بغیر اطلاع بندش کا نوٹس

 صحت کارڈ کی مد میں فنڈز جاری ہوچکے ،صحت سہولیات میں کسی قسم کی تاخیر نہیں ہونی چاہیے۔
پشاور(آئی این پی ) وزیراعلی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے خیبر ٹیچنگ اسپتال میں بغیر اطلاع صحت کارڈ کی بندش کا نوٹس لیتے ہوئے بلا تعطل علاج کی فراہمی یقینی بنا نے کی ہدایت کر دی ہے ۔ وزیر اعلی خیبر پختونخوا نیخیبر ٹیچنگ اسپتال کا دورہ کیا اور سہولیات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر وزیراعلی نے بغیر اطلاع 8 گھنٹے صحت کارڈ کی بندش پر اظہار برہمی کرتے ہوئے انکوائری کا حکم دیا۔سہیل آفریدی نے صحت کارڈ پربلا تعطل علاج کی فراہمی یقینی بنا نے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ صحت کارڈ کی مد میں فنڈز جاری ہوچکے ہیں لہذا عوام کو صحت کی سہولیات میں کسی قسم کی تاخیر نہیں ہونی چاہیے۔