پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کو گہرے صدمے سے دوچار کرتے ہوئے نامور مصنفہ سائرہ رضا گزشتہ شب دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کر گئیں۔
ان کی موت کی خبر نے مداحوں اور شوبز شخصیات کو افسردہ کر دیا ہے۔سائرہ رضا کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ابتدائی طور پر اطلاع دی گئی تھی کہ انہیں دل کا دورہ پڑا ہے اور مداحوں سے دعاؤں کی اپیل کی گئی۔ تاہم بعدازاں قریبی ذرائع نے تصدیق کی کہ شدید ہارٹ اٹیک کے باعث انہیں فوری اسپتال منتقل کیا گیا، مگر وہ جانبر نہ ہو سکیں اور انتقال کر گئیں۔
ان کے انتقال پر سوشل میڈیا پر فنکاروں اور مداحوں کی جانب سے تعزیت کا سلسلہ جاری ہے۔ کئی مشہور شخصیات نے ان کی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔سائرہ رضا نے پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری میں گہرا اثر چھوڑا۔ وہ معاشرتی مسائل کو حساس انداز میں پیش کرنے کے لیے جانی جاتی تھیں۔ ان کے مشہور ڈراموں میں:
"میرے ہمسفر"
"دل موم کا دیا"
"محبت داغ کی صورت"
"یحییٰ"
شامل ہیں، جنہوں نے ناظرین کے دل جیتے اور معاشرے میں سوچ پیدا کی۔سائرہ رضا کا انتقال بلاشبہ پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے لیے ایک ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔