ویب ڈیسک: بھارت میں اپنی شادی کی پانچویں سالگرہ کے موقع پر ایک شخص نے دلہن کی رخصتی کی یادگار ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی، جس پر صارفین نے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا۔
رخصتی کے وقت انوکھا لمحہ
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ویڈیو میں شادی کی تمام رسومات روایتی انداز میں جاری تھیں۔ جیسے ہی پنڈت نے دلہن سے کہا کہ وہ ٹوکری سے چاول نکال کر والدین پر پھینکے، تو دلہن نے پوری ٹوکری ہی ان پر اچھال دی!
دلہا، والدین اور مہمانوں کا دلچسپ ردعمل
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دلہا پہلے حیران ہوتا ہے، پھر ہنس پڑتا ہے، جبکہ دلہن کے والدین اور دیگر مہمان بھی اس لمحے سے خوب لطف اندوز ہوتے ہیں۔
پانچ سال بعد بھی یادیں تازہ
یہ ویڈیو نمیش دوشی نامی شخص نے شیئر کی اور کیپشن میں لکھا:"پانچ سال ہو گئے، لیکن رخصتی کا یہ حسین لمحہ آج بھی بالکل تازہ ہے، ایسا لگتا ہے جیسے کل کی بات ہو!"
سوشل میڈیا صارفین کا ملا جلا ردعمل
ویڈیو پر صارفین نے دلچسپ تبصرے کیے، کچھ نے اس لمحے کو خوبصورت اور جذباتی قرار دیا، جبکہ کچھ نے مذاق میں کہا کہ دلہن کی شرارت نے سب کو حیران کردیا!