پاکستان کے دفاع پر کوئی آنچ نہیں آنے دینگے:مولانا فضل الرحمن

پاکستان کو دنیا بھر کے مظلوم مسلمانوں خصوصا فلسطین کیلئے بھرپور آواز بلند کرنے کی ضرورت ہے
اسلام آباد (آئی این پی )جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ  پاکستان کے دفاع پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے ، عالمِ اسلام کی پہلی ایٹمی طاقت کا اعزاز پاکستان کو حاصل ہے۔یوم تکبیر پر اپنے  پیغام میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پاکستان کے دفاع پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے۔سربراہ جے یو آئی نے کہا ہے کہ پاکستان کو دنیا بھر کے مظلوم مسلمانوں خصوصا فلسطین کے لیے بھرپور آواز بلند کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوںنے کہا  کہ پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنانے کی جدوجہد جاری رکھیں گے۔مولانا فضل الرحمن نے   کہا کہ قیامِ پاکستان کے لیے لاکھوں مسلمانوں نے قربانیاں دیں، پاکستان کا دفاع ایمانی فریضہ ہے۔