لاہور(آئی این پی)ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی لاہور پہنچ گئے، جہاں وفاقی وزیر داخلہ محسن رضا نقوی نے ان کا استقبال کیا۔ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی کی زیر قیادت ایرانی وفد نے علامہ اقبال کے مزار کا دورہ کیا، فاتحہ خوانی کی اور پھولوں کی چادر چڑھا کر خراج عقیدت پیش کیا۔سیکرٹری اوقاف و مذہبی امور ڈاکٹر احسان بھٹہ نے معزز مہمانوں کا استقبال کیا اور انہیں بادشاہی مسجد کی تاریخی اہمیت سے متعلق بریفنگ دی۔ایرانی وفد نے لاہور کے تاریخی مقامات کا دورہ کیا اور پاکستان کے ثقافتی و مذہبی ورثے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا