امریکی انٹرنیٹ صارفین میں چینی ایپ’’ریڈ نوٹ‘‘کی مقبولیت

    بیجنگ(یو این پی)حالیہ دنوں چین کی ایک سوشل ایپ ''شیائوہونگ شو،یعنی’’ریڈ نوٹ‘‘شمالی امریکا میں ایپل ایپ سٹور سے مفت سافٹ ویئر ڈائون لوڈ کی فہرست میں سرفہرست ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق 8  سے 14 جنوری تک امریکا میں موبائل ایپ ڈائون لوڈز میں ریڈنوٹ کی ڈائون لوڈنگ میں سات دنوں کے مقابلے میں 20 گنا سے زائد کا اضافہ ہوا اور 2024 کے اسی عرصے کے مقابلے میں یہ اضافہ  30 گنا سے زیادہ ہے۔