گلگت بلتستان میں 20 سال بعد بلدیاتی انتخابات ہوں گے

دو مراحل میں انتخابات ہوں گے‘لوکل گورنمنٹ ترمیمی ایکٹ 2026 منظور ہوگیا: چیف الیکشن کمشنر
گلگت بلتستان(آئی این پی)گلگت بلتستان میں 20 سال بعد بلدیاتی انتخابات دو مرحلوں میں ہونگے پہلے مرحلے 5 دسمبر کو 3 شہروں کے مونسپل کارپوریشن کے الیکشن ہونگے۔چیف الیکشن کمشنر راجہ شہباز خان نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ لوکل گورنمنٹ ترمیمی ایکٹ 2026 منظور ہوگیا۔ مونسپل کارپوریشن گلگت، سکردو اور چلاس میں ہونگے، 26 اکتوبر سے کاغذات نامزدگی داخل ہونگے۔دوسرے مرحلے کا الیکشن اپریل 2027 میں منعقد کرائینگے جس میں یونین کونسلز، ضلعی کونسلز اور مونسپل کمیٹیوں کے الیکشن ہونگے