نئی دہلی (آئی ا ین پی ) بھارتی یوٹیوبر و پروڈیوسر رنویر الہ آبادیا اور سمے رائنا سمیت دیگر یوٹیوبرز اور سوشل میڈیا کانٹینٹ کریئیٹرز کو فحش زبان استعمال کرنے پر قانونی کارروائی کا سامنا ہے جب کہ ان کی نامناسب ویڈیوز سامنے آنے کے بعد ان کے فالوورز میں بھی کم ہونے لگی۔بھارتی اخبار کے مطابق حال ہی میں دونوں یوٹیوبرز نے اپنے دیگر ساتھیوں اور تقریباً 30 مہمانوں کی موجودگی میں پروگرام انڈیاز گاٹ لیٹنٹ میں انتہائی نامناسب بات کہی تھی، جس پر بھارت بھر سے لوگ ان کے خلاف سامنے آنے لگے۔