لڑکی سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار

 لاہور(کرائم رپورٹر ) 20 سالہ لڑکی سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق قلعہ گجر سنگھ کے رہائشی مجاہد خان نے متاثرہ لڑکی کو ملازمت کا جھانسہ دے کر اپنے گھر بلایا اور لڑکی کے اکیڈمی کے اخراجات اٹھانے کا لالچ دے کر لڑکی کو ورغلایامتاثرہ لڑکی کے گھر پہنچنے پر ملزم کے علاوہ کوئی دوسرا شخص موجود نہیں تھا ،اس دوران ملزم نے گھر کو لاک کر کے لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔اطلاع ملنے پر پولیس نے ملزم مجاہد خان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔