راک اسٹار گیمز نے اعلان کیا ہے کہ ’گرینڈ تھیفٹ آٹو 6‘ کی پہلی تفصیلی اور نئی جھلک 27 اگست کو نشر کی جائے گی۔
یہ ویڈیو نیٹ فلکس، یوٹیوب، اور جی ٹی اے 6 کی آفیشل ویب سائٹ پر دیکھنے کے لیے دستیاب ہوگی۔کمپنی کے مطابق، اس ایونٹ کو ’گرینڈ تھیفٹ آٹو 6: این ایکسٹنڈڈ لک‘ کا نام دیا گیا ہے، جس میں شائقین کو گیم کی مزید جھلکیاں دیکھنے کا موقع ملے گا۔ یہ گیم تقریباً 13 سال کی تیاری کے بعد پیش کی جا رہی ہے۔اس سے قبل جون میں گیم کے پری آرڈرز شروع کیے گئے تھے، جن میں اسٹینڈرڈ ایڈیشن کی قیمت 79.99 ڈالر جبکہ الٹیمیٹ ایڈیشن کی قیمت 99.99 ڈالر مقرر کی گئی ہے۔
کہانی وائس سٹی اور ریاست لیونائیڈا میں پیش آئے گی، جہاں جیسن اور لوسیا ایک ناکام واردات کے بعد ایک بڑی سازش میں پھنس جاتے ہیں۔ مشکل حالات میں دونوں کو زندہ رہنے کے لیے ایک دوسرے پر انحصار کرنا پڑتا ہے۔راک اسٹار گیمز کے مطابق، جی ٹی اے 6 کی ابتدائی ریلیز صرف سنگل پلیئر تجربے پر مشتمل ہو گی، اور کمپنی نے فی الحال ملٹی پلیئر یا آن لائن موڈ کے حوالے سے کوئی اعلان نہیں کیا ہے۔