ملک بھر میں مرغی اور انڈوں کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

ملک بھر میں مرغی اور انڈوں کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

ملک کے مختلف شہروں میں مرغی کی قیمتوں میں اضافہ جاری ہے۔

 لاہور میں زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 397 روپے مقرر کیا گیا ہے، جب کہ سرکاری نرخنامے کے مطابق پرچون ریٹ 411 روپے فی کلو ہے۔ برائلر گوشت کی قیمت 595 روپے فی کلو برقرار ہے، اور انڈوں کی فی درجن قیمت 329 روپے پر مستحکم ہے، تاہم منافع خور سرکاری نرخوں کو نظرانداز کرکے من مانے ریٹ وصول کر رہے ہیں۔شہر قائد کراچی میں مرغی کا گوشت 700 سے 740 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہا ہے، جس میں ایک ہفتے کے دوران 100 روپے فی کلو کا اضافہ دیکھنے کو ملا۔ انڈوں کی سرکاری قیمت 300 روپے فی درجن مقرر کی گئی ہے، لیکن فی درجن انڈے 380 روپے میں فروخت ہو رہے ہیں۔ زندہ مرغی کی سرکاری قیمت 410 روپے فی کلو ہے، مگر ہول سیل میں زندہ مرغی 480 روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔

ملتان میں برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 398 روپے، زندہ برائلر کا پرچون ریٹ 412 روپے، اور برائلر گوشت کی قیمت 595 روپے فی کلو ہے۔ انڈوں کی فی درجن قیمت 317 روپے ہے۔ اسلام آباد کے نواحی علاقوں میں مرغی کا گوشت 730 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے۔پشاور میں برائلر مرغی کی قیمت میں مزید 25 روپے کا اضافہ ہو گیا ہے، جس کے بعد زندہ مرغی کی قیمت 485 روپے سے بڑھ کر 510 روپے فی کلو ہو گئی ہے۔ کراچی میں بھی دکانداروں نے سرکاری نرخ 635 روپے فی کلو کو نظرانداز کرتے ہوئے من مانے نرخ وصول کرنے شروع کر دیے ہیں۔

اس اضافے کے باوجود صارفین نے قیمتوں کو کنٹرول کرنے اور منافع خوروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔