رپورٹ کو کسی کے خلاف نہ سمجھا جائے، یہ تشخیصی رپورٹ حکومت کی درخواست پر تیار کی گئی:وزیرخزانہ
اسلام آباد (آئی این پی)قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ میں آئی ایم ایف کی رپورٹ پر بحث کے دوران نوید قمر نے کہا کہ آئی ایم ایف کی رپورٹ صرف حکومت کیخلاف فرد جرم نہیں اس میں پارلیمنٹ بھی شامل ہے۔نوید قمر کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی خزانہ کا اجلاس ہوا، جس میں نوید قمر نے کہا کہ آئی ایم ایف کی رپورٹ پارلیمنٹ اور حکومت کے خلاف ہے۔وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ اس رپورٹ کو کسی کے خلاف نہ سمجھا جائے، یہ تشخیصی رپورٹ حکومت کی درخواست پر تیار کی گئی۔انہوں نے کہا کہ رپورٹ میں 15 ترجیحی سفارشات دی گئی ہیں، ایسی رپورٹس دنیا کے کئی ممالک کے بارے میں جاری ہوئی ہیں