شکیرا اور برنا بوائے کا فیفا ورلڈ کپ فائنل کا گانا دائے دائے نئی بلندیوں پر

نیویارک (شوبز ڈیسک)فیفا ورلڈ کپ 2026 کے فائنل میں منعقد ہونے والے پہلے ورلڈ کپ ہاف ٹائم شو کے بعد شکیرا اور برنا بوائے کا گانا دائے دائے اسٹریمنگ پلیٹ فارمز پر نئی کامیابیاں سمیٹ رہا ہے۔رپورٹس کے مطابق 19 جولائی کو ورلڈ کپ فائنل کے ہاف ٹائم شو میں شاندار پرفارمنس کے بعد دائے دائے نے اپنی تاریخ کی سب سے زیادہ یومیہ اسٹریمنگ ریکارڈ کی۔اعداد و شمار فراہم کرنے والے ادارے کے مطابق 20 جولائی کو امریکا میں اس گانے کو تقریبا 22 لاکھ آفیشل آن ڈیمانڈ اسٹریمز حاصل ہوئیں، جو فائنل سے ایک روز قبل کے مقابلے میں 65 فیصد جبکہ ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب کے بعد کے دن کے مقابلے میں 84 فیصد زیادہ تھیں۔ دائے دائے ٹورنامنٹ کا سب سے کامیاب میوزیکل ٹریک ثابت ہوا، جو اسپاٹیفائی اور ایپل میوزک کے ریئل ٹائم چارٹس میں ٹاپ 20 گانوں میں شامل ہو گیا۔اسٹریمنگ میں نمایاں اضافے کے ساتھ دائے دائے نے بل بورڈ ہاٹ 100 چارٹ پر بھی نئی بلند ترین پوزیشن حاصل کرتے ہوئے 42 ویں نمبر تک رسائی حاصل کر لی، اگرچہ وہ ٹاپ 40 میں جگہ بنانے سے معمولی فرق سے رہ گیا۔