چیف جسٹس سے ملاقات کے لئے آئے تھے لیکن مصروفیت کی وجہ سے ملاقات نہ ہوسکی
رجسٹرار نے بینچ کی تشکیل کیلئے یقین دہانی کرائی ہے ،امید ہے سپریم کورٹ جلد سماعت کرے گی
اسلام آباد(آئی این پی ) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو اسپتال منتقل کرنے کے حوالے سے جنہوں نے بھی توہین عدالت کی انہیں سزا دی جائے،بانی پی ٹی آئی کوئی ڈیل نہیں کرتے، بانی نے ایک منٹ بھی اسپتال نہیں رہنا، صرف ٹیسٹ کرانے ہیں ۔سپریم کورٹ آمد پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس سے ملاقات کے لئے آئے تھے لیکن مصروفیت کی وجہ سے ملاقات نہ ہوسکی، رجسٹرار سپریم کورٹ سے میری اور لطیف کھوسہ کی ملاقات ہوئی، رجسٹرار نے بینچ کی تشکیل کے حوالے سے یقین دہانی کرائی ہے، آن لائن بھی بینچ کی تشکیل ہوسکتی ہے، امید ہے سپریم کورٹ جلد سماعت مقرر کریگی‘انہوں نے کہا سہیل آفریدی نے بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق جو بیان دیا وہ درست ہے، جس نے بھی روکا سہیل آفریدی نے ان سے متعلق بات کی ہے، سہیل آفریدی کے ایک جملے کو لے کر اصل مدعا سے ہٹا جا رہا ہے۔