لاہور (آئی این پی)لاہور ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان اور ان کے ڈرائیور کی نظر بندی کے خلاف درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان اور ڈرائیور کی نظر بندی کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی،جسٹس عہبر گل خان نے شہریز خان کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کی۔درخواست گزار نے اپنی والدہ علیمہ خان اور ان کے ڈرائیور محمد امیر کی نظر بندی کے خلاف ہائیکورٹ سے رجوع کیا،درخواست گزار کی جانب سے ایڈووکیٹ تیمور اور عرفان کلار پیش ہوئے جبکہ پنجاب حکومت کی جانب سے اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل محمد فرخ خان پیش ہوئے۔ جسٹس عہبر گل خان نے کہاکہ کیا آپ نے متعلقہ فورم پر رجوع کیا؟تیمور ایڈوکیٹ نے کہا نہیں ہم نے ہوم سیکرٹری کے پاس درخواست دائر نہیں کی