لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) ملک بھر میں یکم مئی کو مسلسل تین تعطیلات کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے جس سے شہریوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق حکومت پاکستان کی جانب سے سال 2026 کے لیے سرکاری، بینک اور اختیاری تعطیلات کا باضابطہ نوٹیفکیشن پہلے ہی جاری کیا جا چکا ہے جس میں یکم مئی بروز جمعہ یوم مزدور کے طور پر سرکاری تعطیل بھی شامل ہے۔ یوم مزدور ہر سال یکم مئی کو منایا جاتا ہے اور اس دن ملک بھر میں عام تعطیل ہوتی ہے۔ چونکہ اس سال یکم مئی جمعہ کے دن پڑ رہا ہے، اس لیے اس کے فوراً بعد ہفتہ اور اتوار کی ہفتہ وار تعطیلات بھی شامل کی جا رہی ہیں، جس کے نتیجے میں شہریوں کو مسلسل تین دن کی چھٹیاں ملیں گی۔