مسئلہ فلسطین کا پائیدار اور مستقل حل ضروری ہے، ڈاکٹر فرید پراچہ

پاکستان کو معاشی طور پر مضبوط بنانے کیلئے ایسی پالیسیوں کی ضرورت ہے 
 افغانستان اپنی سرزمین دہشت گرد عناصر سے پاک کرنے کیلئے موثر اقدامات کرے
ریاض(آئی این پی )جماعت اسلامی کے سابق نائب امیر ڈاکٹر فرید احمد پراچہ نے کہا ہے کہ مسئلہ فلسطین کا پائیدار اور مستقل حل انتہائی ضروری ہے تاکہ مظلوم فلسطینی عوام آزادی اور خودمختاری کے ساتھ اپنی زندگی گزار سکیں۔سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے فرید احمد پراچہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کو معاشی طور پر مضبوط بنانے کیلئے ایسی پالیسیوں کی ضرورت ہے جو آئی ایم ایف جیسے اداروں کے دبا ئوسے نجات دلائیں اور خود انحصاری کی راہ ہموار کریں